Articles

استقبالِ ماہِ محرم الحرام (ماہِ غم)


By GIYF Administration | Date : Monday 1 Aug 2022 | English |

[fusion_builder_container type="flex" hundred_percent="no" equal_height_columns="no" menu_anchor="" hide_on_mobile="small-visibility,medium-visibility,large-visibility" class="" id="" background_color="" background_image="" background_position="center center" background_repeat="no-repeat" fade="no" background_parallax="none" parallax_speed="0.3" video_mp4="" video_webm="" video_ogv="" video_url="" video_aspect_ratio="16:9" video_loop="yes" video_mute="yes" overlay_color="" video_preview_image="" border_color="" border_style="solid" padding_top="" padding_bottom="" padding_left="" padding_right=""][fusion_builder_row][fusion_builder_column type="1_1" layout="1_1" background_position="left top" background_color="" border_color="" border_style="solid" border_position="all" spacing="yes" background_image="" background_repeat="no-repeat" padding_top="" padding_right="" padding_bottom="" padding_left="" margin_top="0px" margin_bottom="0px" class="" id="" animation_type="" animation_speed="0.3" animation_direction="left" hide_on_mobile="small-visibility,medium-visibility,large-visibility" center_content="no" last="true" min_height="" hover_type="none" link="" border_sizes_top="" border_sizes_bottom="" border_sizes_left="" border_sizes_right="" first="true"][fusion_text]

ماہ محرم قریب ہے، یہ وہ مہینہ ہے جس کے چاند کے طلوع ہوتے ہی تمام محبان اھلیبت علیہم السلام غم سید الشهداء علیہ السلام میں سیاہ پوش ہوجاتے ہیں اور ان کا دل غم واندوہ سے پر ہوجاتا ہےاور کیوں نا ہو یہ وہ مہینہ ہے جس میں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے کو کربلا کے میدان میں بھوکا پیاسا، غربت کے عالم میں اپنے جانثار اصحاب کے ساتھ انتہائی ظلم و ستم کے ساتھ شہید کردیا گیا۔ آپ کی دردناک شہادت کے منظر کو امام علی رضا علیہ السلام یوں بیان کرتے ہیں کہ ابن شبیب: اگر کسی چیز کے لئے گریہ کرنا چاہو، تو حسین ابن علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لئے گریہ کرو کیوں کہ انہیں اس طرح ذبح کیا گیا جیسے بھیڑ کو کیا جاتا ہے اور انکے ساتھ ان کے اہل بیت کے اٹھارہ افراد کو شہید کیا گیا، جن کی روئے زمیں پر کوئی مثال نہیں تھی۔ ان کے قتل پر ساتوں زمین و آسماں نے گریہ کیا. بس ہم آپ کے سامنے اس ماہ محرم میں غم آل محمؐد اس سلسلے میں عزاداری سے متعلق جو ہدایات معصومین علیہم السلام نے دی ہیں ان میں سے چند کا تذکرہ کرتے ہیں: ۱۔محرم ،سوگوار ی کا مہینہ ہے: امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا: جب محرم کا مہینہ شروع ہوجاتا تھا تو میرے بابا(امام موسی کاظم علیہ السلام)کوکوئی بھی ہنستاہوا نہ پاتاتھا۔ پریشانی اورغم واندوہ کی کیفیت آپ علیہ السلام کے اوپر چھائی رہتی تھی اورجب دس دن گزرجاتے تھے تو پھردسویں کا دن آپ علیہ السلام کے لئے مصیبت اور غم وحزن کا دن اور رونے پیٹنے کا دن ہوتاتھا۔(امالی صدوق) ۲۔عاشورا شدید غم وحزن کا دن: امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا: جس کے لئے روز عاشورا مصیبت، غم واندوہ اورگریہ و زاری کا دن ہو توﷲ تعالیٰ قیامت کے دن کو اس کے لئے خوشحالی اور کامیابی وکامرانی کادن قراردے گا۔'' (بحار الانوار)۔ اس کے علاوہ عاشور کے دن جب مومنین ایک دوسرے سے ملے تو ایک دوسرے کو اس طرح تعزیت پیش کرے: اَعْظَمَ اللهُ اُجُورَنا بِمُصابِنا بِالْحُسَيْنِ عَلَيْهَ السَّلامُ وَجَعَلْنا وَاِيّاكُمْ مِنَ الطّالِبينَ بِثارِهِ مَعَ وَلِيِّهِ الاِمامِ الْمَهْدىِّ مِنْ آلِ مُحَمَّد عَلَيْهِمُ السَّلامُ ترجمه:اللہ زیادہ کرے ہمارے اجر و ثواب کو اس پرجوکچھ ہم امام حسین علیہ السلام کی سوگواری میں کرتے ہیں اور ہمیں اور تمہیں امام حسین علیہ السلام کے خون کا بدلہ لینے والوں میں قرار دے اپنے ولی امام مہدی علیہ السلام کے ہم رکاب ہوکرکہ جو آل محمؐد میں سے ہیں ۔ ۳۔ اپنےگھروں میں عزاداری منعقد کرنا: امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا: مومن پر یہ بات لازم ہے کہ وہ حسین علیہ السلام پر گریہ کرے، روئے اورجو کوئی اس کے گھر میں موجود ہے اسے بھی یہ حکم دے کہ وہ بھی گھر میں حسین علیہ السلام پر گریہ و زاری کرنے کے لیے اہتمام کرے اورگھروں میں مومنین جب ایک دوسرے سے ملاقات کریں تو روتے ہوے ایک دوسرے سے ملیں ایک دوسرے کو حسین علیہ السلام کی مصیبت پر تعزیت پیش کریں۔'' (کامل الزایارات) ۴۔ آنسو کا ایک قطرہ امام حسین علیہ السلام کا فرمان ہے :”جس کی آنکھ سے ہماری خاطر ایک آنسو نکل پڑے اللہ تعالی اسے جنت میں ڈ ال دے گا“۔(احقاق الحق) ۵۔ غم شید الشہداء میں مرثیہ پڑھنا اہل بیت عليهم السلام کى نصرت ہے: امام علی رضا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا اےدعبل! حسین علیہ السلام پر مرثیہ پڑھو کیونکہ تم ہمارے ناصرو مددگار ہو جب تک تم زندہ ہو(اشعارکے ذریعے) ہماری مدد کرتے رہنا. اے دعبل! تم اپنے اشعار کے ذریعے ہماری نصرت کرنے میں کوتاہی نہ کرنا اورجس قدر ہو سکے ہماری شان بیان کرنا۔ (جامع الاحا دیث الشیعہ) ۶۔امام حسین پرگریہ کے اثرات: امام علی رضا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا : رونے والوں کو چاہیے کہ وہ حسین علیہ السلام کے مصا ئب پر گریہ کر یں کیو نکہ حسین علیہ السلام پر گر یہ کرنے سے بڑے بڑے گناہ ختم ہو جا تے ہیں۔ (بحا رالا نوار) ان تمام روایات اور احادیث کی روشنی میں یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ ماہ محرم غم اورعزاداری کا مہینہ ہے اور خصوصا محرم الحرام کے ابتدائی دس دن۔ ان ایام میں مومنین کو چاہئے کہ جتنا زیادہ ہوسکے عزاداری برپا کرے اور اھلیبت علیہم السلام کی یاد کو برپا کرے، اور اپنی اھلیبت علیہم السلام سے محبت اور ان کے دشمنوں سے برائت کا اظہار کرے۔ ساتھ ساتھ اہلیبت علیہم السلام کی سیرت پرعمل پیرا ہونے کی کوشش کرے اور کوئی ایسا کام نا کرے جس سے اھلیبت علیہم السلام ناراحت ہو۔ اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یا اَباعَبْدِاللَّهِ وَ عَلَى الاَرْواحِ الَّتى حَلَّتْ بِفِناَّئِکَ عَلَیْکَ مِنّى سَلامُ الله(اَبَداً) ما بَقیتُ وَ بَقِىَ اللَّیْلُ وَ النَّهارُ وَ لاجَعَلَهُ اللَّهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنّى لِزِیارَتِکُمْ.اَلسَّلامُ عَلَى الْحُسَیْنِ وَ عَلى عَلِىِّ بْنِ الْحُسَیْنِ وَ عَلى اَوْلادِ الْحُسَیْنِ وَ عَلى اَصْحابِ الْحُسَیْن. اَللّهُمَّ الْعَنْ اَوَّلَ ظالِمٍ ظَلَمَ حَقَّ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ آخِرَ تابِعٍ لَهُ عَلی ذلِکَ.اَللّهُمَّ الْعَنِ الْعِصابَةَ الَّتی جاهَدَتِ الْحُسَیْنَ وَ شایَعَتْ وَ بایَعَتْ وَ تابَعَتْ عَلی قَتْلِهِ اَللّهُمَّ الْعَنْهُمْ جَمیعاً.

[/fusion_text][/fusion_builder_column][/fusion_builder_row][/fusion_builder_container]

Gides © 2024 web developtment by GIFS Team | Rights Reserved